جنسی کشش
جنسی کشش (انگریزی: Sexual attraction) اس جھکاؤ کو کہتے ہیں جس کی بنیاد جنسی خواہش یا اس جانب میلان پیدا کرنے والے اسباب ہیں۔ جنسی کشش مندی یا جنسی اپیل ایک فرد کی صلاحیت ہے کہ وہ دوسرے لوگوں میں جنسی یا شہوانی دلچسپیوں کو بے دار کر سکتے ہیں۔ اس ایک عنصر ہے جس سے کہ جنسی انتخاب یا ساتھی کا انتخاب طے ہو سکتا ہے۔
جو لوگ خود کو بہت زیادہ خوبصورت یا پرکشش سمجھتے ہیں وہ دوسروں کی خود کے بارے میں رائے یا جنسی کشش کا غلط اندازہ لگاتے ہیں۔ اور پر کشش ہونے یا خود کو زیادہ پر کشش سمجھنے کی وجہ سے جنسِ مخالف کو لے کر زیادہ خطرات مول لیتے ہیں اور اسی وجہ سے پر کشش لوگوں کے ریجیکشن یا مسترد کیے جانے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا کی کی وائن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ماہرِ نفسیات اینٹونیا ایبے کہتے ہیں کہ 'ایک بار ہم کسی بات کی توقع کر لیں تو ہمیں وہی چیز نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی آپ کو جنسی طور پر، پر کشش سمجھتا ہے تو آپ اس بات پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔ تو اگر کوئی ہنستے ہوئے آپ کی طرف جھک رہا ہے تو آپ کو یہ لگے گا کہ یہ کوئی جنسی اشارہ ہے۔ وہ یہ دیکھ کر جیسے ہی خود بھی اس کی طرف جھکتے ہیں تو وہ انسان فوراً پیچھے ہوجاتا ہے۔' سی تجربے میں محققین نے دو مخالف جنس کے درمیان ہونے والی گفتگو کو پرکھنے کے لیے دوسرے لوگوں کو مدعو کیا۔ اس گفتگو کو دیکھنے والے مرد حضرات نے یہ بتایا کہ ان کے خیال میں گفتگو کرنے والی عورت کی مرد میں خاصی دلچسپی تھی جبکہ گفتگو کو دیکھنے والی خواتین نے کہا کہ ان کو لگا کہ گفتگو کرنے والی عورت کی مرد میں کچھ خاص دلچسپی نہیں تھی۔ تو اس طرح دونوں ہی اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ [1]